ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی
اسلام آباد(ویب نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی،ولی عہد چار طیاروں کے ساتھ لینڈ کریں گے جب کہ ان کے پروٹوکول کیلئے 300 گاڑیاں مختص کی جائیں گی،ولی عہد کو پاکستان آمد پر 4طرح کے سیکیورٹی حصار میں رکھا جائے گا،پہلا حصار شاہی محافظوں کا ہو گا،دوسرا سیکیورٹی حصار پاکستان آرمی کے سپرد ہو گا،تیسرے حصار کی ذمہ داری رینجرز کے سپرد ہو گی ،جبکہ پولیس چوتھے حصار کی نگراں ہو گی،سیکیورٹی اہل کاروں کو بھی ان دو دنوں کیلئے خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے،سعودی محافظ مناسب سمجھیں گے تو اپنا سیکیورٹی پلان دیگر سیکیورٹی اہلکاروں سے شیئر کریں گے۔