لاری اڈہ کو شہر سے باہر منتقل کر کے شہریوں کو اذیت سے نکالا جائے۔ذوالفقار زلفی ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاسداران پاکستان اورسیز یورپ کے مرکزی صدر سردار ذولفقار احمد زلفی ڈوگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ سے بورے والا کی عوام کی طرف سے مطالبہ کیا ہے کہ لاری اڈہ شہر سے باہر منتقل کیا جائے،لاری اڈہ شہر میں ہونے کی وجہ سے ٹریفک اکثر جام رہتی ہے خصوصاً جب سکولز کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کو چھٹی ہوتی ہے اس وقت والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہتی ہے،پنجاب کے تمام شہروں سے بس اسٹینڈ شہر سے باہر منتقل ہو چکے ہیں لیکن بورے والا میں سابق ایم پی اے جو پچھلے دور میں حکومتی پارٹی کا حصہ تھے جن کا ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے ان کے ویگن اسٹینڈ پر سارا دن بڑی ائیر کنڈیشنر بسیں پارک ہوتی رہتی ہیں عوامی خدمت کا دعویٰ کرنے والے سیاستدان عوام کو شدید اذیت دینے کا باعث بن رہے ہیں،صبح سے لیکر رات تک عوام الناس کا راستہ روکا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ سابق مسلم لیگی ایم پی اے نے ماضی میں بس سٹینڈ شہر سے باہر منتقل نہیں ہونے دیا حالانکہ حکومت پنجاب اڈے کی شہر سے باہر منتقلی کی منظوری دے چکی ہے لیکن بدقسمتی سے سابق ایم پی اے کی وجہ جس جگہ بس سٹینڈ منتقل ہونا تھا وہاں الہٰ آباد نزد چک نمبر 261ای بی وہاں ہر سرکاری جگہ پر چار دیواری کروا کر اسکو چلڈرن پارک پر کروڑوں روپے ضائع کر دیئے گئے سردار ذولفقار احمد زلفی ڈوگر نے کہا ہے کہ بورے والا کے عوام کی طرف سے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بس سٹینڈ شہر سے باہر منتقل کروایا جائے۔