شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔حسنین خالد سنپال
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول عربیہ اسلامیہ بورے والا میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) عابدہ اسلام،رینج فاریسٹ آفیسر عارف علی بھٹی،بلاک آفیسر منظور احمد،ساجد حسین،شاکر جاوید،عبدالحمید،لیاقت علی،فاریسٹ گارڈ سید احمد،قربان علی،عامر اسلم،غلام ساجد،ظفر اللہ شاہد اور محمد یٰسین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر حسنین خالد نے کہا کہ پودے ہماری قومی دولت ہیں درخت نہ صرف قدرتی حسن کو دوبالا کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ہمیں ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے بڑھ چڑھ کر درخت لگانے چاہئیں جس سے آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی اے سی بورے والا حسنین خالد سنپال،ڈپٹی ایجوکیشن(زنانہ) عابدہ اسلام اور رینج آفیسر عارف علی بھٹی نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول عربیہ اسلامیہ میں پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔