اندرون شہر نہر کی بھل صفائی سے سڑکوں پر پھیلی گندگی اور کیچڑ پر ڈی سی وہاڑی کا ایکشن
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اندرون شہر نہر کی بھل صفائی سے سڑکوں پر پھیلی گندگی اور کیچڑ پر ڈی سی وہاڑی کا رات گئے مڈ نائٹ ایکشن،محکمہ انہار اور بلدیہ کو سڑکوں کی فوری صفائی کی ہدایت،سڑکوں پر کیچڑ سے متعدد افراد حادثات کا شکار،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر کے وسط سے گزرنے والی نہر کی بھل صفائی کے دوران ٹھیکیدار کی جانب سے نہر سے نکالی جانے والی بھل اور شہر بھر کی گندگی کو ٹرالیوں پر اٹھاتے ہوئے شہباز شریف منی بائی پاس پر ہی گرایا جا رہا ہے جس سے ناصرف کروڑوں کی لاگت سے بننے والی سڑک تباہ و برباد ہو رہی ہے بلکہ سڑک پر پھیلی اس بھل اور کیچڑ کی وجہ سے شہریوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے جس سے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں ان حادثات میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے اس صورتحال پر سول سوسائیٹی کے نمائندوں نے ڈی سی وہاڑی کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف مبزول کروائی تو گزشتہ شب ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر حسنین خالد سنمپال کے ہمراہ سخت سردی اور بارش میں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور انہوں نے محکمہ انہار کے متعلقہ افسران کے علاوہ بلدیہ بورےوالا کے عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ سڑک پر پھیلے اس کیچڑ اور گندگی کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کیا جائے اور بھل صفائی کے دوران ضائع ہونے والے پودے بھی ٹھیکیدار سے دوبارہ لگوائے جائیں اس موقع پر سول سوسائٹی کے کنوینیر عبدالرﺅف چوہدری،چوہدری احتشام داﺅد،حافظ جنید احمد،سید زاہد حسین مشہدی،پروفیسر مظفر محمد حسین اور شیخ عابد فاروق نے ڈی سی وہاڑی کو لالہ زار کالونی میں نکاسی آب کے درپیش مسئلہ سے بھی آگاہ کیا جس پر ڈی سی وہاڑی نے اس مسئلے کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کروائی۔