سانحہ ساہیوال ملکی تاریخ میں ایک سیاہ ترین باب رقم کر گیا ہے۔ذیشان حیدر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اے ٹی آئی کے راہنما ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ملکی تاریخ میں ایک سیاہ ترین باب رقم کر گیا ہے،ملک کے اہم سیکورٹی ادارے کی بدترین ریاستی دہشت گردی نے مستقبل کے لئے بھی اس سیکورٹی ادارے پر ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بنائے گئے ادارے کی دہشت گردی نہ صرف حکومت بلکہ دنیا بھر میں پاکستانی قوم کے لئے شرمندگی کا باعث بنی ہے بلاشبہ سی ٹی ڈی نے دیگر سیکورٹی اداروں کی مدد سے ملک میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے لیکن اس واقعہ میں ظلم وبربریت کی بدترین مثال قائم کرنے والے اہلکاروں نے اس محکمہ کی سابقہ کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ کر ادارے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اب حکومت کا فرض ہے کہ اس شرمناک اور انتہائی قابل افسوس واقعہ میں ملوث سرکاری وردی میں چھپے دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنائے اور مظلوم خاندان کو جلد انصاف فراہم کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔