بورے والا کا اراضی ریکارڈ سنٹر بند،ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری
بورے والا(محمد شیر خاں کھچی سے)بورے والا سمیت پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر بند،ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال،ملازمین نے دفتر کا مین گیٹ بند کر دیا،دور دراز سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق لینڈ ریکارڈ سنٹر بورے والا کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں مکمل طور پر ہڑتال کر دی ہے اور دفتر کا مین گیٹ بھی سائلین کیلئے بند کر دیا گیا ہے ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دفتر کے باہر موجود سائلین کا کہنا ہے کہ بیٹے کی ضمانت،زرعی قرضوں،انتقال،بجلی میٹر اور دیگر ضروری کام کیلئے فرد درکار ہیں سروس سنٹر ملازمین ہڑتال کر کے بیٹھے ہیں اسکے علاوہ دیگر سائلین کا کہنا ہم اپنی اراضی کے مسائل کے حل کیلئے سینکڑوں کلومیٹر سفر کر کے آئے ہیں لیکن ملازمین کچھ بتانے کو ہی تیار نہیں ہیں اور نہ ہی اندر داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف آل پنجاب سروس سنٹر آفیشلز احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ ریگولرائزایشن،سروس سٹرکچر واضح کیا جائے،تنخواہوں میں کٹوتی بند کی جائے،فرد اور انتقال میں کمیشن،میڈیکل کی سہولت،بیسک پے سکیل 14 میں ترقی اور حکومت پنجاب کی سروس پالیسی کے تحت تحفظ جائے افسران کی طرف سے بداخلاقی بند کی جائے جیسے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔