نیب ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 7سال قید اور بھاری جرمانہ
اسلام آباد(بریکنگ نیوز)نیب ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو 7 سال قید اور بھاری جرمانہ،کمرہ عدالت میں نواز شریف کو گرفتار کر لیا گیا،جائیداد ضبطگی کا حکم جاری،تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو ایک نیب ریفرنس میں بری اور دوسرے میں سزا سنا دی،العزیزیہ ریفرنس میں7سال قید اور ڈھائی کروڑ ڈالرز جرمانے کے علاوہ جائیداد ضبطگی کا حکم بھی سنایا گیا جبکہ فیلگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو کلین چٹ مل گئی عدالت نے اڈیالہ جیل کی بجائے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کرنے کی استدعا منظورکر لی،احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا جو 19دسمبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا احتساب عدالت نے میاں محمد نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سیکشن 9 اے 5 کے تحت مجرم قرار دیا۔