شاہد خاقان عباسی 221 ووٹ لیکر پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شاہد خاقان عباسی 221 ووٹ لیکر پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے،وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شاہدخاقان عباسی سمیت خورشید شاہ،نوید قمر اور طارق اللہ کے درمیان مقابلہ تھا،قائد ایوان بننے کے لیے342 میں سے 172 ووٹ درکار تھے شاہد خاقان نے 221 ووٹ،شیخ رشید احمد نے 33 ووٹ،نوید قمر نے47 ووٹ اور صاحبزادہ طارق اللہ نے 4 ووٹ حاصل کئے،شاہد خاقان کے سامنے اپوزیشن جماعتیں مشترکا امیدوار لانے میں ناکام ہو گئیں جبکہ پیپلز پارٹی نے عمران خان کے امیدوار شیخ رشید کی حمایت کرنے سے انکار کرتے ہوئے نوید قمر کو امیدوار بنا دیا ایم کیو ایم کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی حمایت کی گئی،قومی اسمبلی میں کل نشستیں 342 ہیں وزیر اعظم بننے کیلئے امیدوار کو 172 ووٹ درکار ہوتے ییں ایوان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی 188 نشتیں،پاکستان پیپلز پارٹی کی 47،پی ٹی آئی 37،ایم کیو ایم 24،جے یو آئی ف کی 13،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی 5،جماعت اسلامی کی 4،پختونخواہ کی 3،این پی پی 2،پاکستان مسلم لیگ ق اور اے این پی کی دو دو، کیو ڈبلیو پی، این پی،بی این پی اور پی ایم ایل زیڈ کی ایک ایک اور دیگر تین نشستیں شامل ہیں شاہد خاقان عباسی آج شام صدر مملکت سے وزارت اعظمی کا حلف لیں گے۔