بورے والا کے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے شہر کا نام روشن کیا ہے۔خالد محمود ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بورے والا سپورٹس کے حوالہ سے بڑا زر خیز علاقہ ہے یہاں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے شہر کا نام روشن کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 505ای بی میں ایوارڈ برائے امن،فلاح و بہبود سپورٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب زیر سرپرستی حاجی ماسٹر نذیر احمد اور زیر صدارت ملک محمد اکرم(چیئرمین یونین کونسل)منعقد ہوئی تقریب سے صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی،آرگنائزر ضلعی کوارڈینٹر مسلم لیگ(ن)وہاڑی صاحبزادہ عبدالستار بھٹی،حافظ عاطف ریاض،معروف کرکٹر کپتان ملتان ریجن گلریز صدف،نوید انجم اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں کہا کہ بورے والا،گگومنڈی اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی قومی،صوبائی،ریجن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر کرکٹ کے میچز میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تقریب میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات میں شیلڈیں اور ایوارڈ تقسیم کئے جبکہ تقریب کے اختتام پر حاجی محمد جمیل بھٹی نے شہداء آرمی پبلک سکول کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔