شہر اور گردونواح میں چار روز سے گیس کی فراہمی معطل،شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر اور گردونواح میں چار روز سے گیس کی فراہمی معطل،معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے،شہری گھروں میں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں جلانے پر مجبور،شہری تنظیموں نے سوئی گیس آفس کے گھیراﺅ کی دھمکی دے دی،سوئی گیس آفس میانچنوں کے ایک ملازم پر مبینہ طور پر گیس کی بندش کا الزام،ایم ڈی سوئی گیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔