لیگی کارکنان پر پولیس کا لاٹھی چارج موجودہ حکومت کی ریاستی غنڈہ گردی ہے۔خالد محمود ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور میں نیب عدالت کے باہر لیگی کارکنان پر پولیس کا بدترین لاٹھی چارج موجودہ حکومت کی ریاستی غنڈہ گردی ہے،پرامن نہتے کارکنان کو پی ٹی آئی کی آمرانہ ذہنی سوچ کے نتیجہ میں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا،پولیس گردی لیگی کارکنان کے دلوں میں اپنے قائدین سے والہانہ محبت کو ختم نہیں کر سکتی،حکومت اپنی ناکام پالیسیوں پر شرمندہ ہونے کی بجائے انتقامی کاروائیوں کے ذریعہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے لیکن مسلم لیگ(ن) کے کارکنان حکومت کے ہر انتقامی ہتھکنڈے کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے حکومت کی 100دن مایوس کن کارکردگی نے عمران خان کے جھوٹے دعوﺅں کے قلعی کھول دی ہے حکومت ملک چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے راہنما سردار شاہد ڈوگر،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،شاہد کریم ڈوگر،شاہد نواب خاں،خان خالد خان کے علاوہ دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔