آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ڈی ایچ اے خانیوال اور ساہیوال کے مابین کھیلا گیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ بورے والا کے زیر انتظام میونسپل کمیٹی کا پہلا میچ ڈی ایچ اے خانیوال اور ساہیوال کے مابین کھیلا گیا اور دوسرا میچ مجاہد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مابین کھیلا گیا پہلے میچ کے مہمان خصوصی ڈاریکٹر گلوبل ہائی سکول ملک شمشاد تھے اور دوسرے میچ کے مہمان خصوصی چوہدری کاشف مقبول جھنڈال ایڈوکیٹ تھے ایمپائرنگ کے فرائض ریاض احمد سجاد محمد ارشد محمد طارق اور شیخ دلدار نے سرانجام دیئے سیکرٹری ٹورنامنٹ شیخ محمد اسلم نے بتایا کہ فائنل کے مہمان خصوصی ڈی سی او وہاڑی عرفان کاٹھیا ہونگے۔