عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بنانے میں نوجوانوں کا تاریخی کردار ہے۔ارسلان چوہدری
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی صدر ارسلان چوہدری اور مرکزی راہنما شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بنانے میں نوجوانوں کا تاریخی کردار ہے،آئی ایس ایف نے ملک بھر میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو متحرک کر کے اسے ناقابل تسخیر جماعت بنایا ہے،سابقہ دور میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا جن نوجوانوں نے پارٹی قائد کے مشن کو کامیاب بناتے ہوئے انتقامی کاروائیوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا ایسے نوجوانوں کو پارٹی انکا جائز مقام دے گی،آئی ایس ایف پی ٹی آئی کی بنیادی درسگاہ کا درجہ رکھتی ہے جس نے ہمیشہ ہر دور میں ڈکٹیٹر اور نام نہاد جمہوری حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عمران خان کے شانہ بشانہ رہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی وہاڑی کے صدر وقاص رفیق بھٹی کی قیادت میں شرکت کرنے والے آئی ایس ایف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ضلع وہاڑی کے وفد میں اعجاز احمد ڈھڈی،کامران شاہد،چوہدری شمعون آرائیں اور محمد اشرف بٹ شامل تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی صدر آئی ایس ایف گلریز اقبال گھر،مرکزی راہنما اویس کنول ڈھولہ اور مختلف اضلاع کے نمائندے بھی موجود تھے۔