لوگوں میں خوراک کی بچت کرنے کے شعور کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ساجد محمود
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پرنسپل زرعی یونیورسٹی بورے والا کیمپس ڈاکٹر ساجد محمود ندیم،عمر فارق اور ڈاکٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں میں خوراک کی بچت کرنے کے شعور کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے،دنیا کے کئی ممالک میں خوراک کی کمی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خوراک کے عالمی دن کے موقع پر زرعی یونیورسٹی کیمپس چیچہ وطنی روڈ بورے والا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے طلباء اور طالبات پر زور دیا کہ وہ بھی لوگوں میں خوراک کی بچت کے سلسلہ میں شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں خوراک کے عالمی دن کے موقع پر واک کا بھی اہتمام کیا جس میں یونیورسٹی کے پرنسپل،سٹاف،طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔