بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بورے والا کا دورہ کیا اور کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ چوک بورے والا کو کشادہ کیا جائے گا اور اس کے اطراف میں سلپ روڈز بنائی جائیں گی چوک کی کشادگی اور سلپ روڈز بننے سے ٹریفک کی روانگی میں بہتری آئے گی تمام متعلقہ محکمے چوک کی کشادگی کے حوالے سے مکمل پلاننگ اور تخمینہ تیار کریں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا جن جگہ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے ان کو صاف کر کے پودے لگائے جائیں گے تا کہ ہمارا ماحول آلو دگی سے پاک ہو اور ہمیں تازہ خوشگوار آب و ہوا میسر آئے۔