حکومت نے 100دن سے پہلے ہی غریب سے روزگار اور چھت چھین لی ہے۔خالد محمود ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)رکن صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 100دن میں ایک کروڑ بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی اور 50لاکھ بے گھر افراد کو مکان دینے کا جو دعویٰ کیا تھا وہ جھوٹ ثابت ہوا روزگار کمانے والے غریب لوگوں کا روزگار چھینا گیا ہے اور بے گھر افراد کو گھر فراہم کرنے کی بجائے بے گھر کیا جا رہا ہے حکومت کی تجاوزات کے خلاف ہر قانونی کاروائی کا ساتھ دیں گے لیکن غیر قانونی طریقے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھرپور مخالفت کریں گے لیگی راہنماﺅں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دوکانداروں سے ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور انکی ملکیتی اراضی انہیں واپس کی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔