کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔علی امین گنڈا پور
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و شمالی علاقہ جات علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت جب ملک سے کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ لوگوں کے خلاف کاروائی کا کہتی ہے تو کرپٹ مافیا سیاسی انتقام کا شور واویلا شروع کر دیتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے آفس میں پی ٹی آئی سٹی بورے والا کے صدر ملک فاروق اعوان اور پی ٹی آئی کے راہنما ماجد امیر گوجر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے خلاف انکے دور حکومت میں مقدمات درج ہوئے تھے اور چیئرمین نیب بھی ان کے دور حکومت میں انہی کا نامزد کردہ ہے۔