ڈی ایس پی پیٹرولنگ وہاڑی نمرین منیر کو پنجاب بھر میں نمایاں کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
بورے والا(ندیم انجم سندھو سے)ڈی ایس پی پیٹرولنگ نمرین منیر کو ضلع وہاڑی کی پنجاب بھر میں نمایاں کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ ابوبکر خدا بخش کی زیر صدارت ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر کے ایس پی اور ڈی ایس پی پیٹرونگ نے شرکت کی دوران میٹنگ پیٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا پی ایچ پی ضلع وہاڑی کارکردگی کے لحاظ سے جنوبی پنجاب میں پہلی اور پنجاب بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جس پر ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ نے ڈی ایس پی پیٹرولنگ ضلع وہاڑی نمرین منیر کی کاوش اور انتھک محنت کو بے حد سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا دوران سہ ماہی پی ایچ پی ضلع وہاڑی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ناجائز اسلحہ و منشیات کے56مقدمات سمیت 351مقدمات کا اندراج کروایا اور 01کلاشنکوف،04لایفل،08پسٹل،377لیٹر شراب اور 05کلو چرسد برآمد کی اس عرصہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر3704گاڑیوں کے چالان کر کے13لاکھ 88ہزار 7سو روہے جرمانہ کیا اور 3447موٹرسائیکلز کو بند تھانہ کیا گیا جبکہ1495افراد کو مختلف کی ہیلپس فراہم کی گئیں جن میں 103فرسٹ ایڈییلپس بھی شامل ہیں۔