میونسپل کمیٹی کی غفلت،وہاڑی بازار مین گیٹ پر نصب سٹریٹ لائیٹ گزشتہ چھ ماہ سے بند
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کمیٹی بورے والا کی غفلت وہاڑی بازار مین گیٹ پر نصب سٹریٹ لائیٹ گزشتہ چھ ماہ سے بند،شہریوں کا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈی سی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق شہریوں حسن جمیل،یعقوب،عبدالغفار،حسین چوہدری،میاں سہیل،آصف حسین اور دیگر نے کہا ہے کہ وہاڑی بازار نزد چونگی نمبر5 مین گیٹ پر نصب سٹریٹ لائٹ گزشتہ چھ ماہ سے بند ہے ان شہریوں کا کہنا ہے کہ وہاڑی بازار مین گیٹ کے ساتھ ہماری دکانیں ہیں اور رہائشیں بھی اور مین گیٹ وہاڑی بازار انٹری گیٹ ہے جس پر نصب سٹریٹ لائیٹ گذشتہ چھ ماہ سے بند ہے بازار میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے چوری چکاری کا خطرہ ہے ہم بار ہا میونسپل کمیٹی والوں کی توجہ اس طرف مبذول کراو چکے ہیں مگر کسی نے کوئی نوٹس نہ لیا شہریوں نے ڈی سی او وہاڑی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیا جائے اور لائیٹ ٹھیک کروائی جائے۔