بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بائیسویں سالانہ جشن چشتیہ صابریہ کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں،تفصیلات کے مطابق بائیسویں سالانہ جشن چشتیہ صابریہ کی دو روزہ تقریبات خلیفہ مجازسائیں محمد اصغر چشتی صابری کے آستانہ مصطفی آباد(گوشالہ) میں زیر سرپرستی الحاج حکیم حضرت اویس عارف حسن چشتی صابری رام پور شریف(انڈیا) منعقد ہوئیں دو روزہ تقریبات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بزرگان دین کی روح کو ایصال ثواب کے لیے ختم شریف پڑھا گیا تقریب میں شرکاء کیلئے لنگر کا وسیع انتظام تھا منتظمین میں خلیفہ مجاز حاجی محمد ریاض،حکیم محمد جمیل،پرنسپل نعیم عمران،حکیم علی حسن اصغر،عبدالغفور،حکیم محمد اصغر،صدام حسین اور دیگر شامل تھے۔

About Author