سابق میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر ایم اے رﺅف بھٹی انتقال کر گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میلسی کے سابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایم اے رﺅف بھٹی مختصر علالت کے بعد آج یہاں انتقال کر گئے،مرحوم کی عمر 85برس کے قریب تھی ڈاکٹر ایم اے رﺅف بھٹی وفاقی سیکرٹری مواصلات مرحوم محمد ارشد بھٹی کے چچا اور ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا ڈاکٹر محمد عمران بھٹی کے سسر تھے مرحوم کی نمازجنازہ شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی،کاروباری،ڈاکٹروں،وکلاء،صحافیوں اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے 3اکتوبر بروز بدھوار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے 9بجے ان کی رہائش گاہ نزد جنرل بس سٹینڈ سی بلاک بورے والا میں قل خوانی ہو گی۔