بھٹہ مالکان کی لوٹ مار جاری،اینٹ کے نرخوں میں 25سو سے 3ہزار تک اضافہ،انتظامیہ غائب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بھٹہ مالکان کی لوٹ مار جاری،اینٹ کے نرخوں میں 25سو سے 3ہزار تک اضافہ،ضلعی انتظامیہ کی مکمل خاموشی،تعمیراتی کام متاثر،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور گرد و نواح میں بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ میں من مانے اضافے کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ایک ماہ قبل 3500روپے میں فروخت ہونے والی ایک ہزار اینٹ کی قیمت میں 2500سے تین ہزار روپے تک کا اضافہ کر کے لوٹ مار کی انتہا کر دی اینٹوں کی قیمتوں میں موجودہ اضافے کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہ آ سکی جبکہ اس لوٹ مار کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور شہری اپنے گھروں و تعمیراتی منصوبوں کے لیے بھٹہ مالکان کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں اس مبینہ لوٹ مار پر نمائندہ شہریوں عبدالمجیب پوسوال،سید سجاد حسین بخاری،عدیل مختار انجم،محمد لطیف خلجی،محمد صدیق نہرو اور دیگر نمائندہ افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس لوٹ مار کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔