میاں چنوں روڈ پر موٹرسائیکل اور گدھا رہڑھی میں تصادم،ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میاں چنوں روڈ پر موٹر سائیکل اور گدھا رہڑھی کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 198ای بی کا رہائشی محمد حسین اپنے ساتھی عامر مسیح کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا جب وہ میاں چنوں ڈلن بنگلہ روڑ پر چک نمبرایل92/9 کے قریب پہنچا تو انکی موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی جسکے نتیجہ موٹر سائیکل سوار محمد حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عامر مسیح اور ریڑھی بان زخمی ہو گئے۔