بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چنوں روڈ 513ای بی کے قریب موٹر سائیکل کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی،موٹر سائیکل سوار پہلی جماعت کی طالبہ جاں بحق،تین بہن بھائی شدید زخمی،چاروں بہن بھائی سکول جا رہے تھے،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 513ای بی کے اصغر علی کے چار بچے عبدالخالق،محمد ساجد،ایمان فاطمہ اور عائشہ صدیقہ اپنی موٹر سائیکل پر گھر سے سکول جا رہے تھے کہ گاﺅں سے باہر چنوں روڈ پر ایک تیز رفتار کیری ڈبہ نے انہیں ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں 7سالہ معصوم بچی عائشہ موقعہ پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دیگر تینوں بہن بھائی بھی شدید زخمی ہو گئے تینوں کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا جہاں ایک بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔