شیخ زید ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو حراساں کرنے کے خلاف ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شیخ زید ہسپتال(رحیم یار خاں) میں لیڈی ڈاکٹر کو حراساں کرنے کے واقعہ کے خلاف پی ایم اے کی کال پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال،آﺅٹ ڈور مکمل بند،مریضوں کو مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال رحیم یار خاں میں گزشتہ دنوں لیڈی ڈاکٹر کو جنسی طور پر حراساں کیے جانے کے واقعہ کے خلاف پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا میں پی ایم اے کی کال پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تمام ڈاکٹرز نے او پی ڈی بند کر کے مریضوں کو چیک نہ کیا اور سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرتے رہے اس موقع پر صدر پی ایم اے ڈاکٹر محمد اعظم میاں اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی جنسی طور پر حراساں کرنے کے واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے اگر ڈاکٹرز کو دوران ڈیوٹی حراساں کرنے کے ایسے واقعات کا کوئی مستقل سد باب نہ کیا گیا تو ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیاں نہیں کریں گے حکومت فوری طو رپر ڈاکٹرز کی جان و مال کے تحفظ کی یقین دہانی کروائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی کرے ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث سینکڑوں مریض خوار ہوتے رہے اور انہیں مجبوراً پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑا۔