بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مقامی زمیندار کی بیٹی اور داماد کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار،تعاقب کرنے پر دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل سے گر کر زخمی،بیوی کی حالت نازک،ہسپتال منتقل،ملزمان میاں ٹاﺅن میں رو پوش ہو گئے،تفصیلات کے مطابق مقامی زمیندار مہر سجاد عرف مہر بوٹا کا داماد محمد عمران اور اسکی بیٹی دونوں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بینک میں رقم جمع کروانے کے لیے بازار گئے بینک بند ہونے کی وجہ سے رقم جمع نہ کروا سکے اور چیچہ وطنی روڈ پر پروائیویٹ ہاﺅسنگ کالونی میں پلاٹ دیکھنے جا رہے تھے کہ یعقوب آباد کے قریب دن دیہاڑے دو مسلح موٹر سائیکل سوار عقبی جانب سے آئے اور موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھی عمران کی بیوی سے اسکا پرس چھین لیا جس میں ایک لاکھ 62ہزار روپے نقدی جو کہ بینک میں جمع کروانے کے لیے لائے تھے اور ایک قیمتی موبائل بھی تھا واردات کے فوری بعد عمران اور اسکی بیوی نے موٹر سائیکل پر ملزمان کا تعاقب شرو ع کر دیا اور بنگلہ والی نہر کی جانب زینت ہسپتال کے قریب جا کر انکی موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گر گئی جس سے دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان میاں ٹاﺅن کی جانب جا کر غائب ہو گئے دونوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں خاتون کے سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعہ کی اطلاع پولیس تھانہ سٹی کو کر دی گئی۔