شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔عرفان علی کاٹھیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،دیہات کو شہروں کے برابر لا کر ان میں تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم،صحت،پختہ سڑکوں کی تعمیر اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پر ممکن یقینی بنائی جائے گی عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے متعلقہ اداروں اور منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ موثر رابطہ رکھیں تاکہ اُنکی مشکلات کا ازالہ اور مسائل کے حل میں بھرپور مدد مل سکے،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے موضع بھٹیاں میں علاقہ کے معروف زمیندار حاجی طالب حسین بھٹی اور حاجی محمد اقبال بھٹی کی جانب سے نو منتخب ارکان اسمبلی،ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے افسران کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب کے میزبان حاجی طالب حسین بھٹی اور حاجی محمد اقبال بھٹی کے علاوہ مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر محمد عظیم ربانی،علی حسین خاں کھچی،وہاڑی بار ایسوسی ایشن کے صدر فیاض احمد لکھویرا،پرنسپل ڈی پی ایس صلاح الدین،چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی میاں خالد حسین اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔