بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)غریب اور عام آدمی کیلئے شناختی کارڈ کا حصول انتہائی مشکل بن گیا،نئے گمشدہ شناختی کارڈ کی فیسوں میں غیر معمولی اضافہ،نادرا نے دو وقت کی روٹی کو ترسنے والوں کیلئے شناختی کارڈ کا حصول خواب بنا دیا،سیاسی،سماجی،کاروباری اور دیگر تنظیموں کا فیسوں میں چار سو گنا اضافہ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق محکمہ نادرا نے ہر پاکستانی شہری کی شناخت کیلئے جاری کئے جانے والے قومی سناختی کارڈ کی فیسوں میں چار سو گناہ اضافہ کر کے غریب اور عام آدمی کیلئے شناختی کارڈ کا حصول ایک خواب بنا دیا ہے محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے کیلئے اپنی قومی شناخت کروانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے نئے شناختی کارڈ کی فیس 1500روپے نارمل،ارجنٹ فیس 2500روپے جبکہ گم شدہ شناختی کارڈ کی فیس 2150روپے مقرر کر کے محکمہ نادرا نے عوام کے اوسان خطا کر دئیے ہیں فیسوں میں اس غیر معمولی اضافہ پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے موجودہ حکومت نے تبدیلی کے جو دعوے کئے تھے شناختی کارڈ کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ اسکا پہلا تحفہ ہے اس صورتحال پر بورے والا کی سیاسی،سماجی۔کاروباری اور مذہبی تنظیموں کے نمائندہ افراد منظور برکر ماڑی والا،سید سجاد حسین بخاری،سید زاہد حسین مشہدی،محمد لطیف خلجی،عدیل مختار ایڈووکیٹ،محمد شیر خاں کھچی،حافظ عثمان نعمانی،صدر بار میاں افتخار احمد صابر،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی اور دیگر تمام نمائندہ شہری تنظیموں نے فیسوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا اس احتجاجی تحریک میں اجتماعی مظاہرے اور نادرا دفاتر کے سامنے دھرنے بھی دئیے جائیں گے۔

About Author


How can I help you? :)

21:22
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔