حکومت وکلاء اور بارز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ڈاکٹر بابر اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت وکلاء اور بارز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز اسلام آباد اپنے آفس میں سا بق وفاقی سیکرٹری انصاف و قانون پیر مسعود چشتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے سینئر وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں سینئر قانون دان چوہدری رمضان سوہل،سابق صدر بار محمد جاوید شاہین اور مرزا محمد شہزاد شامل تھے وفد نے انہیں وزیر اعظم کے مشیر کا منصب سنبھالے پر مبارکباد دی ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وہ جلد ہی ملک بھر کی بارز کا دورہ کر کے ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق بھی وکلاء برادری سے ہے اس لیے وہ وکلاء کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں انہیں جب بھی موقع ملا تو اپنی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور آئندہ بھی ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کو فلاحی اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے تمام محب وطن قوتوں کو ان کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں۔