بھابی کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بھابی کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار،تفصیلات کے مطابق محمد ریاض ولد نیاز احمد نے اپنے بھائی ایاز اور بہن نسیم اختر سے صلاح مشورہ کے بعد اپنی بھابھی ثریا بی بی کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ سٹی بورے والا نے مقتولہ کے بیٹے محمد وقاص ولد الیاس کی مدعیت میں 302/109کے تحت مقدمہ درج کر لیا قتل کی اطلاع پر ڈی پی او وہاڑی احمد ناصر عزیز ورک نے ڈی ایس پی بورے والا حافظ خضر زمان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر چوہدری ندیم اقبال،انچارج سی آئی اے چوہدری عبدالمجید،انچارج آئی ٹی پر مشتمل 2ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے مختلف جگہوں پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اس کو گرفتار کر لیا ڈی ایس پی بورے والا حافظ خضر زمان نے بتایا کہ پولیس نے ٹیم ورک کے ذریعے قتل کے وقوعہ کے 7گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا ڈی پی او وہاڑی احمد ناصر عزیز ورک نے قتل کے ملزم کو 7گھنٹے میں گرفتار کرنے پر ٹیم کو شاباش دی ہے۔