بورے والا نے جشن آزادی پر وہ کر دیکھایا جو پہلے کوئی نہ کر پایا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)13اگست کو صبح 8بجے قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں ہیومنز آف بورے والا،سپیرئیر گروپ آف کالجز اور بلدیہ کے تعاون سے بنائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے پاکستانی جھنڈے کی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی جس میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران،ضلعی انتظامیہ اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب میں شرکت کر کے سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔
تقریب میں بریگیڈیر جواد احمد ذکاء،ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا،ڈی پی او وہاڑی احمد ناصر عزیز ورک،اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عظیم ربانی،ایس ڈی پی او بورےوالا خضر زمان،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار بھٹی،معروف سماجی شخصیات شیخ شہزاد مبین اور تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز کے طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔