چھ اگست کو الیکشن میں دھاندلی کے خلاف لاہور میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔پیر سرور شاہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک لبیک یارسول اللہ جنوبی پنجاب کے امیر پیر سید محمد سرور شاہ بخاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 6اگست کو تحریک لبیک پاکستان کے زیراہتمام حجتہ الاسلام حضرت علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں الیکشن2018 میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے خلاف داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں پورے پاکستان سے تحریک کے کارکنان شرکت کریں گے جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان،رحیم یار خاں،راجن پور،بہاولپور،وہاڑی،میلسی اور بورے والا سے بھی تحریک کے کارکنان قافلوں کی صورت میں نکل کر چھ اگست کو دن بارہ بجے داتا دربار پہنچ کر احتجاجی ریلی میں شریک ہوں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی یا فیض آباد جیسی ہولناک کہانی کو دہرایا گیا تو ہم اپنی جانیں دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری پھر حکومت پر ہو گی احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ہم اپنے خلاف کسی قسم کی ذیادتی کو برداشت نہیں کریں گے ہم نے ختم نبوت کے تحفظ کی قسم کھائی ہے اس تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ نبی پاک کے دین کو تخت پے لایا جائے اور اس کے راستے میں حائل تمام اندرونی اور بیرونی قوتوں کا ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے اور جنہوں نے الیکشن میں اس تحریک کے مینیڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ان کے خلاف پر امن احتجاج ہو گا اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔