بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ شیخ فاضل پولیس نے ڈکیتی،راہزنی اور سرقہ بالجبر کی متعدد وار داتوں میں ملوث ڈاکوﺅں کے بین الاضلاع گروہ کے چار ملزموں کو آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل اور 75ہزار روپے نقدی برآمد کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 106ای بی کا زمیندار سجاد حسین چدھڑ اپنے ساتھی محمد تنویر کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل نمبر (666وی آر کے) پر سوار ہو کر بدھوار کی شب ساڑھے نو بجے چک نمبر 120ای بی سے اپنے گاﺅں جا رہا تھا کہ چیچہ وطنی روڈ پر نتو پیٹرولیم سروس کے قریب جھاڑیوں میں چھپے ہوئے چا مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ تان کر انہیں روک لیا 75ہزار روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیا دوران ڈکیتی ملزمان گتھم گھتا ہو گئے اسی دوران تھانہ شیخ فاضل پولیس کی موبائل گاڑی کو دیکھ کر ملزمان بھاگ کھڑے ہوئے پولیس کے تعاقب پر ملزموں نے پولیس گاڑی کی طرف فائر کیا جو کہ مس ہو گیا اور ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے گھیرا ڈال کر قابو کر یا گیا پولیس نے چار ملزمان ہمایوں خاں ولد نور الہیٰ سکنہ 56/12ایل چیچہ وطنی،محمد عاشق ولد اقبال جٹ سکنہ 88/12-Lچیچہ وطنی،عرفان ولد اقبال کھوکھر سکنہ محلہ صوفیہ آباد پاکپتن اور فیصل ولد طفیل آرائیں سکنہ محلہ شیخ جمال پاکپتن کو گرفتار کر کے موقع موٹر سائیکل،75ہزار نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے سجاد حسین چدھڑ کی رپورٹ پر زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان ساہیوال،چیچہ وطنی،غازی آباد،بورے والا،شالکوٹ اور گگومنڈی میں ہونے والی 100سے زائد ڈکیتی کی وار داتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے۔