ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر اے سی محمد عظیم ربانی کے پٹرول پمپوں پر چھاپے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عظیم ربانی کے پٹرول پمپوں پر چھاپے،کم پیمانہ اور اوور چارجنگ کے مرتکب تین غیر قانونی پٹرول پمپوں کے مالکان سے مجموعی طور پر 21ہزار روپے نقدی جرمانہ وصول کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد عظیم ربانی نے بورے والا ،جملیرا روڈ پر قائم دس غیر منظور شدہ پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے تا ہم ناجائز کاروباری لوگوں کا نیٹ ورک اتنا کامیاب ہے کہ متعدد اپنے پٹرول پمپوں کو بند کر کے فرار ہو گئے تین پٹرول پمپ مالکان محمد ارشد چک 269ای بی کو پٹرول مہنگا اور کم پیمانہ کے جرم میں چھ ہزار روپے جرمانہ،مقبول احمد اڈہ گولا جملیرا کو 10ہزار روپے جرمانہ اور فاروق احمد اڈہ جملیرا کو 5ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی گئی اسسٹنٹ کمشنر محمد عظیم ربانی نے بتایا کہ پٹرول پمپ مالکان کے خلاف یہ مہم تواتر سے جاری رہے گی اور کسی کو بھی غیر قانونی پمپ چلانے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔