پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں باﺅلر علی عثمان کی شاندار کارکردگی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ وہاڑی کے باﺅلر کی شاندار کارکردگی،6میچوں میں 42وکٹیں حاصل کرکے ریجن کے بہترین باﺅلر قرار پائے،تفصیلات کے مطابق ملتان ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ وہاڑی کی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپن باﺅلر علی عثمان نے 6میچوں میں مجموعی طور پر 42وکٹیں حاصل کیں اور ملتان ریجن کے بہترین باﺅلر قرار پائے۔