مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔عرفان علی کاٹھیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کا دورہ کیا اور موقع پر موجود لوگوں سے ان کے مسائل دریافت کیے،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ،ڈائیلسز سنٹراور دیگر وارڈوں میں گئے اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عظیم ربانی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شکیل،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عمران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،ہسپتال کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو چاہیے کہ مریضوں اور لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی اور حسن سلوک سے پیش آئیں مریضوں کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آنے سے مریض اپنا آدھا دکھ بھول جاتے ہیں اس موقع پر ایک مریض نے ڈپٹی کمشنر کو شکایت کی جس پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کو فوری انکوئری کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں خالی پلاٹوں میں پودے اور گھاس لگائی جائے تاکہ یہ پلاٹ خوبصورت اور دیدہ زیب نظر آئیں۔