لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے نذیر آرائیں کو الیکشن2018ء میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیدیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لاہور ہائی کورٹ لاہور کے ڈویژن بینچ نے بورے والا مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار این اے162 چوہدری نذیر احمد آرائیں کے ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن ٹربیونل ملتان کی طرف سے نااہلی کے فیصلہ کو بحال رکھتے ہوئے الیکشن2018ء میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق چوہدری نذیر احمد آرائیں کی طرف سے الیکشن ٹربیونل ملتان کے نااہلی کے فیصلہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی اپیل 3جولائی کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے آج 6جولائی کو تاریخ مقرر کی گئی تھی ڈویثرن بینچ کے جج صاحبان جسٹس سردار احمد نعیم اور سید مظاہر علی اکبر نقوی نے آئین کے آرٹیکل62 ون کے تحت نااہلی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات نامزدگی اثاثے ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر مسترد کر دیئے تھے جس کے بعد پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے این اے162 کے لیے ان کے بڑے بھائی چوہدری فقیر احمد آرائیں کو پارٹی امیدوار نامزد کر کے شیر کا نشان الاٹ کر دیا ہے۔