بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گگومنڈی کے انتہائی مضبوط دھڑے لیاقت علی چیئرمین گروپ نے پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی ہمایوں افتخار چشتی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے آزاد امیدوار پی پی229 چوہدری سلمان یوسف گھمن کی حمائت کا اعلان کر دیا آج سابق چیئرمین لیاقت علی،سابق ناظم گگو میاں جاوید طارق،چیئرمین یونین کونسل48 میاں محمد شہزاد،سیٹھ محمد اقبال،سیٹھ محمد اسلم،محمد عاشق،منیر احمد کے ہمراہ جبکہ (ن)لیگی امیدوار چوہدری یوسف کسیلیہ کے انتہائی قریبی ساتھی چیئرمین یوسی چوہدری احسان اللہ گھمن نے بھی اپنے خاندان کے دیگر ساتھیوں سابق ناظم چوہدری امان اللہ گھمن،سابق نائب ناظم چوہدری شکیل گھمن اور دیگر ساتھیوں سمیت امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری سلمان یوسف کے الیکشن آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کی حمائت کا اعلان کر دیا تمام راہنماﺅں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اپنی برادریوں اور گروپ کے تمام ساتھیوں کی طرف سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم پی پی229 سے آزاد امیدوار سلمان یوسف گھمن اور این اے162 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری فقیر احمد آ رائیں کو سپوٹ کریں گے سابق ناظم میاں جاوید طارق نے کہا کہ چوہدری لیاقت علی سابق چیئرمین پی پی229 میں رحمانی برادری کے سر براہ ہیں ہم نے مشاورت کے بعد سلمان یوسف گھمن کی حمائت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گھمن برادری نے بھی سلمان یوسف گھمن کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

About Author


How can I help you? :)

20:37
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔