پارٹی قیادت نے کارکنوں اور ہزاروں ووٹرز کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ٹکٹ دیئے ہیں۔خالد چوہان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بورے والا کے سابق ایم این اے نذیر احمد جٹ ان کی بیٹی عائشہ نذیر جٹ،عارفہ نذیر جٹ،عبدالحمید بھٹی سے تینوں ٹکٹ واپس لے کر تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر چوہدری خالد محمود چوہان کو این اے162،پی پی230 سے سردار خالد نثار ڈوگر اور پی پی 229سے ہمایوں افتخار چشتی کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے جونہی یہ خبر بورے والا میں پہنچی تو نذیر جٹ گروپ کی طرف سے دوبار ہ ٹکٹ ملنے کی تمام افواہوں اور قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا تحریک انصاف کی جدوجہد اور دھرنوں میں حصہ لینے والے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں نے اصل حقداران کو ٹکٹ ملنے پر جشن منایا نامزد امیدوار این اے162 چوہدری خالد محمود چوہان اور امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر کے دفاتر میں رات گئے تک مبارکباد یں دینے والوں کا تانتا بندھا رہا ٹکٹ ملنے کی خوشی میں منوں مٹھائی تقسیم کی گئی ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان نے اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی اور کارکنوں کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے کہ پارٹی قیادت نے بورے والا کے سیاسی حالات،پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ہزاروں ووٹرز کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ دیئے ہیں انشاءاللہ پی ٹی آئی نہ صرف بورے والا ضلع وہاڑی اور پورے ملک میں کلین سویپ کر ے گی اور عمران خان کے نئے پاکستان کی تعمیر کی راہ ہموار ہو گی انہوں نے بورے والا میں پارٹی کے حقیقی نمائندوں کو ٹکٹ جاری کرنے پر عمران خان،شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت پارلیمانی بورڑ کو خراج تحسین پیش کیا۔