بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)این اے162 سے امیدوار عائشہ نذیر جٹ بھی امیر ترین امیدواروں میں شامل،عائشہ نذیر جٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اندرون اور بیرون ملک اثاثے 1 ارب 30کروڑ 49لاکھ 95ہزار 967روپے ظاہر کیے گئے ہیں انہوں نے اندرون ملک اثاثہ جات کی مالیت 3کروڑ 20لاکھ روپے بتائی ہے جبکہ برطانیہ میں فلیٹ اور سعودی عرب میں کنسٹرکشن کمپنی میں وہ 18کروڑ 83لاکھ کی حصہ دار ہیں انکے پاس زیورات اور فرنیچر کی مالیت 40لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے انکے پاکستانی بنک اکاونٹس میں 2لاکھ 79ہزار روپے موجود ہیں عائشہ نذیر جٹ کے سعودی عرب کے اکاﺅنٹ میں 990ریال اور برطانیہ میں دو جوائنٹ اکاونٹس میں ایک لاکھ 14ہزار 468پاونڈ ظاہر کئے گئے ہیں عائشہ نذیر جٹ نے اپنے اثاثہ جات کو اپنے شوہر کے ساتھ مشترکہ ظاہر کیا ہے۔

About Author


How can I help you? :)

15:12
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔