ملکی معیشت اور اسکی سالمیت سے کھیلنے والوں کا وقت اب ختم ہو چکا ہے۔چوہدری سرور
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سنیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور اسکی سالمیت سے کھیلنے والوں کا وقت اب ختم ہو چکا ہے انکا یوم حساب قریب ہے کرپشن کے خلاف عمران خان کی جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہے،ملکی اداروں اور اسکی سالمیت کے خلاف ایجنڈا بری طرح ناکام ہو گا اور اس ایجنڈے پر کام کرنے والوں کا حشر پوری قوم دیکھے گی،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی پنجاب سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی جبکہ (ن)لیگ کو آئندہ الیکشن میں امیدوار نہیں ملیں گے،عمران خان کی قیادت میں ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے وہ ایک سچے اور محب وطن لیڈر ہیں ایسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا کے حلقہ پی پی 230سے امیدوار صوبائی اسمبلی غلام مصطفےٰ بھٹی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر چوہدری محمد وسیم بھی موجود تھے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پوری قوم خصوصا نئی نسل کو جو شعور دیا ہے اسی شعور کی بدولت آج قوم عمران خان کے ویڑن کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک و قوم سے داری کرنے والوں کے چہروں سے بھی نقاب اُتر چکے ہیں کارکنان اپنے ذاتی اختلافات بھلا کر پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیاب کروا کے عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے اس ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے غلام مصطفےٰ بھٹی سے بورے والا کی سیاسی صورتحال بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔