وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر خارجہ اور لیگی راہنما خواجہ آصف نااہل قرار،عثمان ڈار نے درخواست ڈار کی تھی کہ خواجہ آصف نے اپنے دبئی کے بنک اکاؤنٹس چھپائے ہیں وہ بیرون ملک ملازمت کرتے رہے اور اقامہ بھی رکھتے ہیں لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے درخواست پر 10اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا بینچ کے دیگر دو ارکان میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی شامل ہیں دس اپریل کو ہی درخواست گزارعثمان ڈار نے خواجہ آصف کی ملازمت سے متعلق مبینہ لیبر کارڈ پر اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان کو بریفنگ دی تھی عثمان ڈار نے بتایا کہ متعلقہ کمپنی کے ملازمین کی فہرست میں خواجہ آصف کا نام تین سو تین نمبر پر ہے اوران کا لیبر کارڈ 28جون 2019 تک موثر ہے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو آج سنا دیا گیا۔