ریسکیو1122 کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موک ایکسر سائز کی گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ریسکیو1122 بورے والا نے ریسکیو اینڈ سیفٹی افسر مہدی حسن ظفر کی ہدایات پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا میں موک ایکسر سائز کی جس میں ایمر جنسی کی صورت میں حالات کو کنٹرول کرنے کی تربیت دی گئی،تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موک ایکسر سائز کی گئی جس میں اسٹیشن انچارج شبیر شاہ اور انکی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملہ کو ایمر جنسی کی صورت میں ریسکیو 1122کے عملہ کے پہنچنے تک حالات کو قابو میں کرنے کی تربیت دی گئی جس کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔