ڈی پی او وہاڑی کے احکامات پر سرکل بورے والا میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی او وہاڑی کے احکامات پر سرکل بورے والا میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،بدنام منشیات فروش سے 1300گرام چرس برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کے احکامات پر ایس ڈی پی او بورے والا ملک طاہر مجید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی مہر بشیر ہراج کی سربراہی میں اے ایس آئی تھانہ سٹی ساجد رحیم اور سی آئی اے ٹیم اے ایس آئی جاوید و دیگر ملازمین نے بدنام زمانہ منشیات فروس محمد اشرف عرف بگا سکنہ صادق ٹاﺅن سے 1300گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔