محکمہ ایجوکیشن تحصیل بورے والا میں جونیئر کلرکس کے تقررو تبادلے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ ایجوکیشن تحصیل بورے والا میں جونیئر کلرکس کے تقررو تبادلے،جونیئر کلرک آصف گھمن اور ظفر اقبال کا تبادلہ ڈپٹی ایجوکیشن آفس (زنانہ) اور رانا محمد اکمل کا ٹرانسفر ڈپٹی ایجوکیشن آفس(مردانہ) کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان ایپکا محکمہ ایجوکیشن آصف گھمن کا ٹرانسفر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 505ای بی اور ظفر اقبال کا ٹرانسفر گونمنٹ گرلز ہائی سکول 505ای بی سے ڈپٹی ایجوکیشن آفس زنانہ میں ہو گیا جبکہ آصف گھمن جونئیر کلرک سعید احمد صابری کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر مرکز ساہوکا اور ظفر اقبال جونئیر کلرک رانا محمد اکمل کے ڈپٹی ایجوکیشن آفس(مردانہ) میں ٹرانسفر ہونے کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر ٹرانسفر ہو کر مرکز گگومنڈی کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کر دی۔