مسلم لیگ(ن)کے خلاف سینٹ الیکشن میں اختلافات کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔چوہدری ارشاد آرائیں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار ہے،(ن)لیگ کے خلاف سینٹ الیکشن میں اختلافات کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں ہیں اور ان انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ (ن)لیگ وفاق کی علامت ہے ملک میں انتشار اور وفاق کو غیر مستحکم کرنے والوں کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں سینٹ کے انتخابات آئندہ عام انتخابات میں (ن)لیگ کی مخالفت سیاسی قوتوں کے لیے اہم پیغام ہے پنجاب کی نشستوں پر کلین سویپ نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا پول کھول دیا ہے مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں بھی سینٹ الیکشن کی طرح کلین سویپ کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھی ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔