بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنمنٹ ڈگری کالج کے سیکورٹی گارڈ کی درخواست پر اس کے والدین کی قبروں پر وال چاکنگ کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق میاں محمد بلاول ولد محمد صادق سکنہ ایم بلاک بورے والا جو کہ گورنمنٹ بوائز کالج میں سیکورٹی گارڈ ہے اس نے مصطفویٰ سٹوڈنٹ موومنٹ کے کارکن راﺅ فرحان راجپوت سکنہ ماڈل ٹاﺅن کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ ملزم نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی ہیں اور مقامی قبرستان میں اس کے والدین کی قبروں پر وال چاکنگ کی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔