عدالتی فیصلے نے (ن)لیگ کے کپتان نواز شریف کو آوٹ کیا ہے . بیرسٹر خالد نثار
بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میاں نواز شریف کی پانامہ کیس میں نااہلی کی خوشی میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی احتجاجی ریلی،کارکنان کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے،نواز شریف کے خلاف شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے راہنماء امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے167 بیرسٹر خالد نثار ڈوگر کی قیادت میں نواز شریف کی نااہلی کی خوشی میں انکی رہائش گاہ واقع آئی بلاک سول لائن سے ریلی نکالی گئی جو لاری اڈا،عارف بازار اور گول چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب کالج روڈ آ کر اختتام پزیر ہوئی جہاں نواز شریف کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر خالد نثار ڈوگر نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے (ن)لیگ کے کپتان نواز شریف کو آوٹ کیا ہے اور ہمارا کپتان اب انکی پوری ٹیم کو آوٹ کر کے پوری قوم کو ان چوروں سے نجات دلائے گا.