نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہو سکتا،نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکالا جائے.چیف جسٹس
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا،نااہل شخص پارٹی سربراہ نہیں ہو سکتا،ریاست عوام کے نمائندوں کے ذریعے اختیارات استعمال کرتی ہے،چیف جسٹس پاکستان،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ حاکمت صرف اللہ کی ہے ریاست عوام کے نمائندوں کے ذریعے اختیارات استعمال کرتی ہے آئین تمام شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا کوئی بھی شخص کسی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہو سکتا چیف جسٹس نے الیکشن کمشنر کو ہدایت کی کہ نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکالا جائے (ن)لیگ کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ نئے سرے سے سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کرے عدالت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلیت 28جولائی2017 سے لاگو ہو گی اس کے بعد پارٹی سربراہ کی حیثیت سے کئے گئے نواز شریف کے تمام فیصلے بھی کالعدم قرار دے دیئے گئے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نواز شریف وزارت عظمیٰ جانے کے بعد پارٹی صدر بھی نہیں رہیں گے۔