عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں جاری،ولیمہ بنی گالہ کے اندر ہی ہو گا۔ترجمان پی ٹی آئی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ولیمے کی تیاریاں جاری ہیں،پارٹی سربراہ عمران خان کا ولیمہ بنی گالہ کے اندر ہی ہو گا،عمران خان کی دعوت ولیمہ کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق ہو گئی ہے اور پی ٹی آئی نے عمران خان کی شادی کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں جن میں بشریٰ بی بی مانیکا کے قریبی رشتے دار اور عون چوہدری موجود ہیں،اس شادی میں عمران خان کی بہنوں نے شرکت نہیں کی۔